جرائم و حادثات
آندھرا پردیش کے نیلور میں کار اورآٹو میں ٹکر 16 زخمی

نیلور (آندھرا پردیش): نیلور ضلع کے اُلاواپادو منڈل کے موچرلا نیشنل ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک آٹو رکشا اور کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق ایک آٹو رکشا پٹرول پمپ سے
نیشنل ہائی وے پر آ رہاتھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی کار نے اسے ٹکر دے دی۔ حادثے میں آٹو میں سوار 13 افراد اور کار میں موجود 3 افراد زخمی ہوئے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر اُلاواپادو اور کاوَلی کے سرکاری اسپتالوں میں
منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق،زخمیوں کی شناخت کریدُو پنچایت کے الّگایپالم ایس سی کالونی کے رہنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔



