جرائم و حادثات

2 کم عمر لڑکیاں سویمنگ پول میں غرق۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے قریب امین پور علاقے میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے سوئمنگ پول میں دو معصوم بچیاں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اربن رائز "Spring is in the Air” اپارٹمنٹس میں پیش آیا جہاں ایک ہی کمیونٹی میں رہنے والی دو بچیاں پرگنیہ(عمر 9 سال)اور ادویکا ریڈی (عمر 8 سال)

 

 

 

اتوار کی شام پیراکی کرنے کے لیے پول میں گئی تھیں۔ پیراکی کے دوران دونوں بچیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ اپارٹمنٹ کی بالائی منزل سے کچھ لوگوں نے یہ منظر دیکھا اور فوراً سوئمنگ پول کے قریب پہنچے جہاں انہوں نے دونوں بچیوں کو بے ہوشی اور نازک حالت میں پایا۔

 

 

فوراً ہی پرگنیہ کو میاں پور کے لوٹس ہاسپٹل اور ادویکا ریڈی کو کونڈہ پور کے ہولسٹک ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود پرگنیہ نے اتوار کی رات تقریباً 11 بجے دم توڑ دیا جبکہ ادویکا ریڈی پیر کی صبح تقریباً 2 بجے فوت ہو گئی۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت سوئمنگ پول پر مناسب نگرانی موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق تعمیراتی کمپنی کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے کیونکہ سویمنگ پول کے حفاظتی انتظامات اور لائف گارڈز کی تعیناتی میں غفلت برتی گئی تھی۔

 

 

امین پور پولیس نے حادثے کے‌سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button