جرائم و حادثات

حیدرآباد چنچل گوڑہ کے 2 نوجوان نظام آباد ضلع کے تالاب میں غرق

نظام آباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ضلع کے موپل منڈل کے منچیپا میں واقع تالاب میں دو نوجوان غرق ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے چنچل گوڑہ سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان منچیپا میں واقع درگاہ شریف کی زیارت کیلئے گئے ہوئے تھے، آج بعد نماز فجر اور زیارت کے بعد نوجوانوں نے تالاب میں تیراکی کا فیصلہ کیا تاہم بدقسمتی سے وہ ڈوب گئے۔

 

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر ارکان خاندان اور پولیس کو اطلاع دی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے سید یعقوب ناصر نامی نوجوان کی نعش کی تلاش کی گئی۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نےدوسرے نوجوان سید واسق کی نعش بھی نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button