اسپشل اسٹوری

طلاق لینے والے شوہروں کیلئے شاندراپارٹی۔’شادی منسوخ تقریب’ کا کارڈ سوشل میڈیا پروائرل

نئی دہلی:اپنی بیویوں سے طلاق لینے والے 18 افراد کیلئے ایک رضا کارانہ تنظیم کی جانب سے شاندرارپارٹی منعقد کی جارہی ہے۔ ‘شادی منسوخ تقریب’ کے عنوان سے شائع کیا ہوا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ 2014 میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ‘بھائی ویلفیئر سنگم’ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی گئی جس کا مقصد طلاق کے خواہاں مردوں کی حمایت کرنا،قانونی لڑائی میں شوہروں کی ان بیویوں سے طلاق لینے میں مدد کرنا ہے جو اپنی بیویوں کی ہراسانی سے تنگ آچکے ہیں۔

‘بھائی ویلفیئر ایسوسی ایشن’ کی مدد سے گزشتہ تین سال میں 18 مردوں کو طویل قانونی جنگ کے بعد طلاق دلوائی جاچکی ہے۔ اس پس منظر میں این جی او آرگنائزیشن اس مہینے کی 18 تاریخ کو بھوپال کے مضافاتی علاقے میں ایک ریزارٹ میں شاندار طریقے سے پارٹی منانے کے لیے تیار ہے۔ اس پارٹی میں گزشتہ تین سال میں طلاق لینے والے 18 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے، اس تقریب میں انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
دوسری جانب تنظیم کے کنوینرذکی احمد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اس پروگرام کے حوالے سے دھمکی آمیز فون کالس موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کا مقصد طلاق کی حمایت کرنا نہیں ہے کیونکہ بعض دفعہ شادی کے بعد کے مسائل اورہراسانی سے تنگ آکرلوگ اپنی جان تک دے دیتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی تنظیم متاثرہ شوہروں کو مفت مشاورت اور قانونی مدد فراہم کرتی ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button