شادی کی بارات کی گاڑی کو حادثہ 3 ہلاک 12 زخمی۔ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ہنمکنڈہ ضلع کے الکٹورتی منڈل کے گوپال پور کراس روڈ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ شادی کی بارات میں شامل ایک بولیرو گاڑی کو بورویل لاری نے ٹکر دے دی۔اس حادثے میں تین افراد
موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو ایم جی ایم اسپتال ورنگل منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کملماں (60 سال)، تریناتھ (5 سال) اور سپنا
کے طور پر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب آباد کے کُروی منڈل کے سوڈن پلی گاؤں کی ایک لڑکی کی شادی ضلع سدی پیٹ کے ننگنورو منڈل کے وینکٹاپورم گاؤں کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ شادی کی رسموں کے بعد دلہن کا
خاندان دلہے کے گھر گیا اور وہاں سے واپس محبوب آباد لوٹ رہا تھا۔راستے میں گوپال پور کے قریب بولیرو گاڑی کچھ دیر کے لیے رکی تبھی پیچھے سے تیز رفتار لاری نے اس گاڑی کو ٹکر دے دی ۔
 
 


