جرائم و حادثات

حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ پر بھیانک حادثہ 3 ہلاک

حیدرآباد: میڈچل ملکا جیگیری ضلع کے کیسرا آوٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک المناک حادثہ پیش آیا،او آر آر پر صفائی کا کام کر رہے صفائی کارکنوں کو ایک گاڑی نے ٹکر دے دی

 

 

جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے نارائن (28) سال موہن (24) سال اور جے رام (32) سال کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گاجو واکا سے موبائل ٹاور کا سامان لے جانے والی گاڑی نے ان تین صفائی کرمچاریوں کو ٹکر دے دی۔

 

 

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button