جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ 3 نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا۔ ارون نامی نوجوان پلسر بائک پر اپنے رشتہ دار کے گھر پیدا گولکنڈہ جا رہا تھا جبکہ موہن، سدو اور سمہادری دوسری بائک پر مخالف سمت سے ہرش گوڑہ گاؤں کی طرف جارہے تھے۔ دونوں موٹر سائیکلیں تیز رفتاری سے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ارون، موہن اور سدھو کو شدید چوٹیں آئیں جن کی

 

 

موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سمھادری کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔م اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button