جرائم و حادثات

کرناٹک میں حادثہ تلنگانہ کے 4 بھکت ہلاک

بنگلور۔ ریاست کرناٹک کے ہلّی کھیڑ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں تلنگانہ کے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

 

 

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ان کی کار ایک وین سے ٹکرا گئی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ نوین ،45 سالہ راچپا ،60 سالہ کاشی ناتھ اور 40 سالہ ناگاراجو کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سب ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ منڈل کے جگن ناتھ پور گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔پولیس کے مطابق وہ سب گن گاپور دتاتریہ مندر سے درشن کرکے واپس لوٹ

 

 

رہے تھے کہ راستے میں کار وین سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے نعشوں کو اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button