جرائم و حادثات
حیدرآباد اوٹر رنگ روڈ پر بھیانک حادثہ 4 ہلاک

حیدرآباد۔ رنگا ریڈی ضلع کے آدی بٹلہ کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔آج صبح تقریباً 3 بجے کے وقت ایک کار نے پیچھے سے ایک لاری کو ٹکر دے دی۔
اس حادثے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک اور شخص علاج کے دوران ہاسپٹل میں دم توڑ گیا۔پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کار میں پھنسے ہوئی نعشوں کو باہر نکالا۔
مرنے والوں کی شناخت مالوت چندو لال (29 سال)، گگولت جناردھن (50 سال) اور بال راجو (40 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔