جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں خوفناک حادثہ 5 ہلاک۔ سب انسپکٹرکی بیوی اوربیٹی بھی جاں بحق

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے باپٹلہ میں کل رات پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ اونگول سے گنٹور کی سمت جانے والی کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا اورکارڈیوائیڈر پر چڑھ کر سڑک کی دوسری سمت چلی گئی، اسی دوران اس سڑک سے گزرنے والی تیز رفتار لاری نے کار کو ٹکردے دی۔ حادثہ اس قدربھیانک تھا کہ کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت سب انسپکٹرکی اہلیہ وحیدہ، ان کی بیٹی عائشہ، ان کے فیملی فرینڈ جئے شری، دیویہ تیجا اور ڈرائیور برہماچاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button