جرائم و حادثات

2 ٹرکس اور کار میں تصادم کے بعد لگی بھیانک آگ 6 ہلاک 10 زخمی۔ ممبئی بنگلور ہائی وے پر حادثہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا پونے شہر کے نواحی علاقہ میں ممبئی–بنگلور ہائی وے پر ہونے والے خوفناک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز نووالے پل کے قریب دو کنٹینرس

 

 

ٹرک اور ایک کار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں چھ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تقریباً دس افراد زخمی ہوئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے کے مناظر سوشل

 

 

میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے ہیں۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button