شادی کی شاپنگ کے بعد حیدرآباد سے اننت پور روآنہ ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق _ مرنے والوں میں ہونے والا دلہا بھی شامل

حیدرآباد _ 19 ،مئی ( اردولیکس) حیدرآباد میں شادی کی شاپنگ کے بعد آندھراپردیش کے اننت پور شہر روآنہ ہونے والا خاندان خوفناک سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس سڑک حادثہ میں ہونے والے دلہے کے بشمول 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جن میں دو بچے بھی شامل ہیں یہ حادثہ ہفتہ کی صبح ضلع کے گوتی علاقہ کی قومی شاہراہ نمبر 44 پر اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ بعد یہ کار، لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے
۔ جن کی شناخت 58 سالہ علی صاحب ، 28 ساله شیخ فیروز با شاه ( ہونے والا دلہا ) ، 38 سالہ زاہدہ اور ان کے دو بچے ، 6 سالہ محمد ایان 4 سالہ امان اور 40 سالہ ریحانہ بیگم کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اتنت پور کے رانی نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان ، متوفی فیروز کی شادی کے لئے حیدر آباد میں شادی کی شاپنگ کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ شادی 27 مئی کو مقرر تھی شادی کی شاپنگ کے لئے دو کاروں میں 15 افراد حیدرآباد جمعہ کو آئے تھے جمعہ کی رات 10 بجے شاپنگ مکمل کرنے کے بعد اننت پور واپس ہورہے تھے کہ درمیان میں بارش ہوئی جس پر ایک کار کو روک دیا گیا۔جبکہ دوسری کار بغیر رکے آگے بڑھ گئی جو حادثہ کا شکار ہو گئی ۔
کار میں سفر کرنے والے 7 کے منجملہ 6 افراد بر سر موقع جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک زخمی دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے امدادی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کر دیا ۔ سمجھا جاتا ہیکہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
مرنے والے خاندان کے ماں باپ زاروقطار روتے ہوئے