جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں لیگل سرویس اتھاریٹی کے زیراہتمام قانونی شعور بیداری کانفرنس _ جونیئر سیول جج محترمہ ذکیہ سلطانہ کا خطاب

نارائن پیٹ: 3 ڈسمبر (اردو لیکس)ہر طالب علم کو قوانین سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے،ایڈیشنل جونیئر سیول جج وجوڈیشیل مجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس محترمہ ذکیہ سلطانہ نے منڈل لیگل سرویس اتھاریٹی کے زیراہتمام ضلع مستقر میں موجود روی تیجا ٹیلنٹ ہائی اسکول میں قانونی شعور بیداری کانفرنس کے انعقاد کے دوران کہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو قوانین سے آگاہ کریں۔

طلباء بری عادتوں اور نشے سے دور رہیں، 18 سال سے کم عمر کے پاس دو پہیہ گاڑی اور کار نہیں چلانا چاہیے۔ ایسا کرنا قانونی جرم ہے۔ طلباء کو ایک مقصد کو ذہن میں رکھ کر مطالعہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان محبت کی شادی کے نام پر کم عمر میں اپنی زندگیوں اور اپنے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی عظیم ہے، برے کاموں سے دور رہ کر اپنی زندگی کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ تعلیم کے ساتھ سماجی شعور رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ POCSO ایکٹ کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت اور ذہنی خوشی بھی ضروری ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جونئیر سیول جج محترمہ ذکیہ سلطانہ کی والدہ محترمہ جج صاحبہ شمیم پروین سلطانہ کی دختر ہیں اور انکی والدہ نارائن پیٹ میں بطور جج تین سال خدمات انجام دے چکی ہیں، ان تین سال کے دوران محترمہ جج زکیہ سلطانہ نے اپنی ابتدائی تعلیم روی تیجا ہائی اسکول میں حاصل کی ہے ۔ اور بطور جج اپنی ابتدائی خدمات کا آغاز اپنی والدہ کی طرح نارائن پیٹ میں انجام دے رہی ہیں۔

 

اس پروگرام میں سکھی سنٹر قانونی مشیرہ محترمہ ایڈوکیٹ اصفیہ خانم ، وکلأ رگھوویرا یادو، موہن یادو، ونودکمار، راج شیکھر گوڈ،سب انسپکٹر وسنتھا، اسکول صدر مدرس وشالکشی، اساتذہ اور طلباء نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button