جرائم و حادثات

سڈنی میں سڑک حادثہ 8 ماہ کی حاملہ خاتون ہلاک۔ مہلوک خاتون کا ہندوستان سے تعلق

نئی دہلی: آسٹریلیا کے سڈنی میں ایک شدید حادثہ پیش آیا۔ سڑک عبور کرتے ہوئے ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکردے دی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ مہلوک خاتون 8 ماہ کی

 

 

حاملہ تھیں۔ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا لیکن اب اس کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ سمنویتا دھاریشور خاندان کے ساتھ ہارنسبے علاقے میں مقیم تھیں۔ 8 ماہ کی حاملہ سمنویتا اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ قریبی پارک میں واک کرنے گئی تھیں۔ اسی دوران جب وہ فٹ کراس پر سڑک پار کر رہی تھیں ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو

 

 

کار نے انہیں ٹکر دے دی۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والی سمنویتا کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا کہ رحم میں موجود بچہ بھی فوت ہو گیا۔ چند ہفتوں بعد ان کی ڈیلیوری ہونے والی تھی لیکن سڑک حادثے میں موت واقع ہونے کی وجہ سے سمنویتا کے شوہر شدید غم میں مبتلا ہیں۔حادثے کی وجہ بننے

 

 

والی بی ایم ڈبلیو کار 19 سالہ آرون پاپاجوگلو چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہ سمنویتا مقامی سافٹ ویئر کمپنی میں ٹیسٹ اینالسٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button