جرائم و حادثات

اسکول بس کو ٹرین نے ٹکر دے دی 3 طلبہ ہلاک 10 زخمی

نئی دہلی: ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈلور میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک اسکول ویان جب ریلوے لائن عبور کر رہی تھی تو تیز رفتار ٹرین نے اُسے ٹکر دے دی اس افسوسناک حادثے میں تین طلبہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دس زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

حکام کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح یہ واقعہ سیممن کوپّم (Semman Kuppam) کے قریب پیش آیا۔ ریلوے ٹریک عبور کرتے وقت اسکول ویان کو ایک تیز رفتار ٹرین نے ٹکر دے دی جس کے

 

نتیجے میں ویان کافی فاصلے تک اچھل کر جاگری۔ ویان میں سوار تین طلبہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر کچھ طلبہ زخمی ہو گئے۔

 

پولیس فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کر کے علاج شروع کروایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریلوے کراسنگ پر کوئی گارڈ یا حفاظتی عملہ موجود نہ ہونے کے

 

سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button