حیدرآباد کی ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ _ کمسن لڑکی ہلاک ؛ 5 دیگر زخمی

حیدرآباد _ 24 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد میں آگ لگنے کے ایک واقعہ میں ایک کمسن بچی کی موت ہوگئی اور کئی افراد جھلس گئے۔یہ افسوسناک واقعہ منگل کی نصف شب ضیا گوڈہ کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضیا گوڈہ میں واقع ایک تین منزلہ اپارٹمنٹ میں صوفہ بنانے والے گودام میں رات دیر گئے آگ لگ گئی اور یہ آگ آہستہ آہستہ گراونڈ فلور سے تین منزلہ عمارت کے اوپر تک پھیل گئی۔ اس حادثے میں شیو پریہ کی موت ہو گئی اور 5 لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ تمام ایک ہی خاندان کے بتائے گئے ہیں
مقامی لوگوں کی اطلاع کی پر فائر بریگیڈ حادثے کے مقام پر پہنچ کر عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے زخمیوں کو علاج کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور آگ پر قابو پالیا۔
اس سے قبل حادثے کے فوراً بعد چوکس مقامی لوگوں نے رسیوں کی مدد سے آگ میں پھنسے 25 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ورنہ بڑا حادثے پیش آسکتا تھا اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے