جرائم و حادثات

کرتب بازی کے دوران نوجوان ٹریکٹر کی زد میں آ کر ہلاک۔ حادثہ کا دلخراش ویڈیو وائرل

چندی گڑھ: ریاست پنجاب کے ضلع گرداس پور میں منعقدہ دیہی کھیلوں کے مقابلوں کے دوران حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹر کے ساتھ کرتب بازی کرنے والا اسٹنٹ مین گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا۔

 

یہ ویڈیو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کے سکھ من دیپ سنگھ جن کی عمر (29) سال بتائی گئی ہے ٹریکٹر کے ساتھ کرتب بازی کیا کرتے تھے۔ ماضی میں ان کے اسٹنٹس کئی ٹی وی چینلز پر نشر کیے جاچکے ہیں۔

 

وہ کھلے میدان میں ٹریکٹر کے ساتھ کرتب بازی کر رہے تھے کہ اچانک اس کے ٹائر کی زد میں آ کر گر پڑے اور ٹریکٹر نے انہیں روند دیا۔

 

سکھ من دیپ کی بیوی پنجاب پولیس ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ حادثہ کے بعد افراتفری مچ‌ گئی اور وہاں موجود افراد سکتہ میں آگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button