جرائم و حادثات

کرناٹک میں حادثہ۔ٹپر لاری کار کو دو کیلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لےگئی: ویڈیو وائرل

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں حادثہ کے بعد ایک ٹپر کار کو دو کیلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ کرناٹک کے اڈپی ضلع کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایک کار پیچھے سے ٹپر سے ٹکرا گئی اور پچھلے حصہ میں پھنس گئی، کار میں ڈرائیو موجود ہی تھا کہ لاری ڈرائیور کار کےساتھ کار سوار شخص کو دو کیلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لےگیا۔ اس دوران اس سڑک سے گزرنے والی دوسری کار کے ڈرائیور نے یہ منظر دیکھا اور ٹپر لاری کا پیچھا کرتے ہوئے ٹپر کو روک کر کار سوار شخص کو بچالیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button