ممبئی۔پونے ایکسپریس وے پر کنٹینر بے قابو 20 گاڑیاں تباہ، ایک ہلاک 19 زخمی

ممبئی: ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ایک کنٹینر ٹرک نے شدید تباہی مچا دی۔ توازن کھو بیٹھنے کے بعد ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
اس حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون دورانِ علاج جان فوت ہو گئی۔زخمیوں کو نوی ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروا کر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ المناک واقعہ رائےگڑھ ضلع کے کھالاپور کے قریب ادوشی ٹنل کے پاس پیش آیا۔پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابقڈھلوان پر اترتے وقت بریک فیل ہو جانے کی وجہ
سے ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا،جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں میں بڑی مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بی ایم ڈبلیو،
مرسڈیز بینز جیسی لگژری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔