جرائم و حادثات

سعودی عرب،عمرہ سے واپسی کے دوران حادثہ۔کریمنگر کے 4 نوجوان شدید زخمی

حیدرآباد: سعودی عرب میں پیش آئے سڑک حادثے میں کریمنگر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان زخمی ہو گئے۔

 

فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق وجاہت، ناہید،صدام اور کاظم عمرہ سے واپس ہو رہے تھے کہ مدینہ روڈ پر ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، حادثہ میں زخمی چار نوجوانوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک نوجوان کا انتقال ہو گیا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ان نوجوانوں کا تعلق کریمنگر مستقر کے کارخانہ گڈہ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button