جرائم و حادثات
عادل آباد میں سڑک حادثہ – سی آئی اور کانسٹیبل زخمی

عادل آباد کے جئینتھ سی آئی سائی ناتھ اور پولیس کانسٹیبل شبیر احمد ایک سنگین سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جئےنتھ سی آئی اپنی ٹیم کے ساتھ ڈولارا کے قریب قومی شاہراہ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار کنٹینر نے ان کی گاڑی کو پچھلی سمت سے زور دار ٹکر دے دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں سی آئی سائی ناتھ اور ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل شبیر احمد شدید زخمی ہوگئے
۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر عادل آباد کے ایک خانگی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع ایس پی اکھل مہاجن، ڈی ایس پی جیون ریڈی کے ہمراہ اسپتال پہنچے
اور زخمی پولیس اہلکاروں کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے صحت کی کیفیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتاری اس حادثہ کی بڑی وجہ بتائی جارہی ہے۔