جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں ایک اور بس کو آگ لگ گئی

حیدرآباد ۔ریاست آندھرا پردیش میں ایک بس شعلہ پوش ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق باروتی پورم منیم ضلع کے پاچی پنٹا منڈل روڈا والاسا کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

 

 

وشاکھا پٹنم سے جئےپور جانے والی اڈیشہ آر ٹی سی کی بس صبح ساڑھے سات بجے آندھرا اڈیشہ گھاٹ روڈ پر آتشزدگی کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے وقت بس میں پانچ مسافرین سوار تھے، انجن میں اگ لگتے ہی بس ڈرائیور نے گاڑی کو روک دیا جس کے ساتھ ہی مسافر بس سے اتر گئے بروقت چوکسی کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر سندھیا رانی نے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ چند دن قبل ہی ریاست آندھرا پردیش کے کرنول میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس جل کر خاکستر ہو گئی تھی

 

 

اس واقعہ کو ابھی زیادہ دن بھی نہیں گزرے تھے کہ اس طرح کے ایک اور واقعہ نے عوام میں خوف کی لہر پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button