جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ : آرمڈ ریزرو کے اے ایس آئی ہلاک

حیدرآباد کے میڈپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک انتہائی دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں آرمڈ ریزرو کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق 59 سالہ رگھوپتی اپنی موٹر سائیکل پر اپل سے انناجی گوڑہ کی جانب جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک لاری نے ان کی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ سڑک پر گر پڑے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی، نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے۔ اس واقعے سے محکمہ پولیس میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button