جرائم و حادثات
واٹر ٹینکر کی ٹکر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک۔ حیدرآباد کے مضافات میں حادثہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع میڑچل ضلع کے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی دیوسنگھ حادثہ میں ہلاک ہو گئے۔
دیوسنگ وقارآباد ضلع کے رہنے والے تھے اور کچھ عرصہ سے پیٹ بشیرباد پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب انھیں واٹر ٹینکر نے ٹکر دے دی۔
جس کے نتیجے میں ان کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی۔ حادثے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے۔ پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



