جرائم و حادثات
تلنگانہ کے بی بی نگر میں تیز رفتار کار کی دہشت – 3 افراد ہلاک ؛ لڑکی اچھل کر تالاب میں گر پڑی

تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے بی بی نگر میں خوف و ہراس پھیلانے والا حادثہ پیش آیا — ہائی وے پر تیز رفتار کار نے دہشت مچا دی! بےقابو کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر وہاں موجود نوجوان اور لڑکی کو روند ڈالا۔
زور دار تصادم کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ لڑکی زوردار جھٹکے سے اچھل کر قریب کے تالاب میں جا گری اور جان گنوا بیٹھی۔ کار میں سوار ایک شخص کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثہ کے بعد چاروں طرف افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے، کار میں سوار تین زخمیوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔




