جرائم و حادثات

حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ – کار حادثہ کے بعد مکان کی دیوار پر رک گئی

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ دنڈگل کے شمبھی پور میں ایک کار خوفناک حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی

 

۔تفصیلات کے مطابق کار کا ڈرائیور نیند کی حالت میں تھا، جس کے سبب گاڑی بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور ہوا میں اچھل کر ایک قریبی مکان کی دیوار پر جاگری مقامی افراد کی اطلاع پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی اور کرین کی مدد سے کار کو نیچے اتارا ۔

 

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں موجود دو افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ آدھی رات کے قریب ایک بجے پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button