جرائم و حادثات
شادی کے تین دن بعد نیا جوڑا حادثہ کا شکار – دلہن ہلاک دلہا زخمی ؛ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آنے والا یہ دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ دو خوشحال گھروں کو ماتم کدہ بنا گیا۔ شادی کے صرف تین دن بعد ایک نو بیاہتا دلہن کی موت نے نہ صرف دونوں خاندانوں بلکہ پورے گاؤں کو غم میں ڈبو دیا۔
اطلاعات کے مطابق، چپہ ڈنڈی لوّتّنور گاؤں کے رہائشی چیرتھ راجو کی شادی 6 اگست کو رُکماپور گاؤں کی اکھیلا سے شاندار انداز میں انجام پائی تھی۔ مگر خوشیوں سے لبریز یہ نیا سفر زیادہ دیر نہ چل سکا۔ جمعہ کے روز اکھیلا اپنے شوہر کے ساتھ پی جی سیٹ داخلہ امتحان دینے کے لیے بائیک پر نکلی، لیکن واپسی پر تمّاپور کے قریب ایک تیز رفتار لاری ان کی زندگی پر پہاڑ بن کر ٹوٹ پڑی۔
حادثے میں اکھیلا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ راجو شدید زخمی ہو کر اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ اس اچانک سانحے سے رُکماپور اور لوّتّنور دونوں گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی