جنرل نیوز

عالمی کاروان ادب کے زیرِ اہتمام مرحوم صابر کاغذنگری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس

بتاریخ 3 مرچ 2024 بروز اتوار رات 8:30 بجے ایک تعزیتی اجلاس برائے خوش فکر مترنم شاعر صابر کاغذ نگری مرحوم منعقد کیا گیا- اس اجلاس کی صدارت قطر میں مقیم ممتاز تاریخ گو شاعر جناب مظفر حسین نایاب صدر حلقہ ادب اسلامی قطر و چیرمین عالمی کاروان ادب نے کی اور جناب مبصر ایمان سیکرٹری حلقہ ادب اسلامی قطر و معتمد عمومی عالمی کاروان ادب نے نظامت کے فرائض ا نجام دیے-

 

بحیثیت مہمان خصوصی جناب حامدمحمد خان سابقہ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نےشرکت کی بحیثیت مہمان اعزازی جناب تنویر تاج فرزند صابر کاغذنگری شریک تھے انکے علاوہ دیگر مہمانان جناب شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ، جناب ریاض تنہا نظام آباد، جناب اقبال درد ورنگل، جناب فیصل وارثی کریمنگر, جناب امجد سلیم امجد کریمنگر, جناب سید جناب ضیا عرشی سعودی عرب, جناب عامر اعظمی امارات, ڈاکٹرافتخار شکیل رائچور بھی شریک جلسہ رہے جبکہ جناب حفیظ ہاشمی یو کے سے کچھ تاخیر سے شریک ہوے.

 

اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جسے مرحوم صابر کاغذنگری کے نبیرزادہ روحان الدین بازل نے پیش کیا اسکے بعد جناب خلیل الدین نے صابر صاحب کی مناجات پیش کی بہن شاریہ عازمین نے مترنم انداز مں نعت شریف کا نزرانہ پیش کیا جناب محمد مدبر الدین نے مرحوم صابر کاغذنگری کا تعارف پیش کیا بعد ازاں شرکاء نے منظوم تعزیتی کلام اور اظہار خیال پیش کیا جس میں جناب مبصر ایمان اور بہن بازغہ ناہید نےصابر کاغذنگری کا کلام اپنے خوبصورت انداز میں مترنم پیش کیا جناب سافر الدین نے بھی صابر صاحب کے کلام کو مترنم پیش کیا جناب عامر اعظمی نے منفرد انداز میں اپنا تعزیتی کلام پیش کیا جناب ضیا عرشی اور ڈاکٹر افتخار شکیل نے تعزیتی کلمات پیش کئے-

 

جناب ریاض تنہا اور جناب شعیب الحق طالب نے تفصیلی اظہار خیال کیا جناب تنویر تاج نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا، مہمان خصوصی جناب حامد محمد خان سابقہ امیر حلقہ تلنگانہ نے اپنے دیرینہ رفاقت کا تزکرہ کرتے ہوئے مرحوم کی شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جناب سمیع اللہ سمیع صاحب نے قطعہ تاریخ ارسال کیا، اخیر میں جامع صدارتی خطاب میں جناب مظفر حسین نایاب صاحب نے کہا کہ تعزیتی اجلاس مرحوم کے محاسن بیان کرنے، ان کی خدمات کے لئے کلمات تحسین پیش کرنے اور دعائے مغفرت کرنے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے، اور اس اجلاس میں یہ تینوں کام بحسن و خوبی انجام پائے،

 

صدر اجلاس نے دعائے مغفرت کے ساتھ قطعہ تاریخ وفات پیش کیا اور تمام شرکا کو ہمیشہ دعائے مغفرت کرتے رہنے کی تلقین کی- زوم پر منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکا ء کی کثیر تعداد موجود تھی اور سامعین اکثر اشکبار نظر آئے۔ جناب تنویر تاج کی دعا اور جناب مبصر ایمان کے اظہار تشکر کے ساتھ تعزیتی اجلاس اختتام پزیر ہوا-

متعلقہ خبریں

Back to top button