جرائم و حادثات

حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی بس جل کر راکھ – 39 مسافر بال بال بچ گئے

نندیگام: آندھراپردیش کے این ٹی آر ضلع کے نندیگام کے قریب ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس اچانک آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر جل گئی۔ یہ بس حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی جانب جارہی تھی

 

اور اس میں 39 مسافر سوار تھے کہ کنچیکچرلہ منڈل کے کیسرا ٹول گیٹ کے قریب بس کے پچھلے حصے میں واقع انجن سے دھواں اٹھنے لگا۔ صورتِ حال کو بھانپتے ہوئے ڈرائیور نے فوری طور پر بس کے  سڑک کنارے روک دی، جس کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

 

ڈرائیور اور عملے کی بروقت چوکسی کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ طریقے سے بس سے نیچے اترنے میں کامیاب رہے۔ مسافروں کے اترنے کے کچھ ہی دیر بعد آگ نے شدت اختیار کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس شعلوں کی نذر ہوگئی۔

 

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

 

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ انجن میں تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے، تاہم واقعہ کی مکمل جانچ شروع کردی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس سے ٹریفک کچھ دیر متاثر رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button