جرائم و حادثات
حیدرآباد آنے والی ایک بس الٹ گئی – 2 مسافر ہلاک ؛ 10 زخمی

آندھراپردیش کے ایلورو ضلع میں بس حادثہ، دو ہلاک، متعدد زخمی
آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں 2 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تقریباً 10 دیگر زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ لنگاپالیم منڈل کے جوبلی نگر کے قریب پیر کی رات پیش آیا۔
حادثے کا شکار بس "بھارتی ٹراویلس” کی بتائی جارہی ہے، جو ایلورو سے چنتلاپُوڈی کے راستے حیدرآباد آرہی تھی۔ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 20 مسافر سوار تھے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔



