جرائم و حادثات

بے قابو کار شوروم میں گھس پڑی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔ پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک کار نے دہشت مچادی۔یہ واقعہ پیر کی علی الصبح پیش آیا

 

جب ایک تیز رفتار کار سچترا سینٹر میں واقع شاپنگ مال میں گھس گئی۔ اس حادثے کا منظر وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا ہے۔ کار کے شاپنگ مال میں گھسنے کے باعث شیشے کے دروازے ٹوٹ گئے اور کافی نقصان ہوا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار تیز رفتاری سے گھسیٹتی ہوئی شوروم میں گھس پڑی خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا حادثے کے بعد ڈرائیور کار کو پیچھے لے کر وہاں سے فرار ہو گیا۔

 

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button