جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر کنال میں کار گر پڑی – میاں بیوی لاپتہ

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں ناگرجنا ساگر کنال میں ایک کار گر پڑی ۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات نِدمنور منڈل کے موکنداپورم کے قریب پیش آیا

 

۔ اس حادثے میں میاں بیوی لا پتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق تریپورارم منڈل کے کمپاساگر گاؤں سے تعلق رکھنے والے پلیا اور پدما حادثہ کے بعد کار میں ہی پھنس کر لاپتہ ہو گئے، جبکہ کار کا ڈرائیور زندہ بچ نکلا۔

 

ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے کار کا سراغ مل گیا تھا، تاہم پُلّیا اور پدما کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ اس کے باعث اتوار کی صبح بھی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button