کورٹلہ شہر میں کار درخت سے ٹکرا گئی – 7 نوجوان زخمی ؛ دو کی حالت تشویشناک

تلنگانہ کے کورٹلہ شہر کے ڈاگ بنگلہ سروَر نگر علاقے سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوان جمعرات کی رات ایک سوِفٹ ڈیزائر کار میں کورٹلہ سے ماروتی نگر کے ایک ہوٹل میں چائے پینے کے لیے گئے تھے۔
بدقسمتی سے واپسی کے دوران ان کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار تمام ساتوں نوجوان زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر میٹ پلی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بہتر علاج کے لئے انہیں جگتیال اور کریم نگر کے مختلف ہاسپٹلس کو ایمبولینس کے ذریعہ روانہ کیا گیا۔
حادثے کا شکار نوجوانوں کی شناخت آویس (آئی بی ایریا)، فیاض (آئی بی ایریا)، مولانا عامر (بینڈاپلی)، سیف (سروَر نگر)، سمیر (آئی بی ایریا)، فرخان (آئی بی ایریا)، اور کیف (بینڈاپلی)۔ کے طور پر ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق مولانا عامر اور آویس کو شدید زخم آئے ہیں، اور انہیں فوری طور پر کریم نگر کے بڑے ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔