جرائم و حادثات

حیدراباد کے مضافاتی علاقہ پاشامیلارام کے ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکہ – 20 مزدور شدید جھلس گئے ؛ 10 کی حالت تشویشناک

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں ریکٹر کے پھٹنے سے بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں کم از کم 20  افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

 

یہ واقعہ پاشامیلارام علاقے میں واقع سگاچی کیمیکل فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب ریاکٹر میں  زور دار دھماکہ ہوا۔ اور آگ بھڑک اٹھی ۔

 

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں کام کرنے والے مزدور  100 میٹر دور تک جا گرے۔فیکٹری میں آگ کے شعلے بہت تیزی سے بھڑک اٹھے جس میں کئی مزدور پھنس گئے۔

 

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 مزدور شدید طور پر جھلس گئے ہیں اور 10 کی حالت تشویشناک ہے

 

فائربریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button