جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کرشنا اشٹمی جلوس مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقے رامنتاپور کے گوکلہ نگر میں سری کرشنا اشٹمی کے موقع پر اتوار کی رات نکالی گئی رتھ یاترا کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

 

 

جلوس کے دوران رتھ ایک بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

زخمیوں میں سے گنیش نامی ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی وہ عثمانیہ ہاسپٹل میں دوران علاج جانبر ہمنہ ہوسکا جس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق باقی تین زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے۔

 

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت

کرشنا یادو (21 سال)

سریش یادو (34 سال)

سری کانت ریڈی (35 سال)

ردرا وکاس (39 سال)

راجندر ریڈی (45 سال)

کے طور پر کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button