جرائم و حادثات

حیدرآباد آنے والے طیارہ کو دوسرے طیارہ نے ٹکر مار مادی – دہلی ایئرپورٹ پر حادثہ

نئی دہلی: قومی  دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک  حادثہ پیش آیا ہے، جہاں رن وے کے قریب کھڑے آکاسا ایئر کے طیارے کو اسپائس جیٹ کے طیارے نے سائیڈ سے ٹکر مار دی۔

 

اطلاعات کے مطابق Akasa Air کا طیارہ دہلی سے حیدرآباد روانگی کے لیے رن وے پر موجود تھا، جبکہ SpiceJet کا طیارہ پارکنگ کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اس دوران سائیڈ سے ٹکر ہوگئی۔

 

حادثے میں اسپائس جیٹ کے دائیں بازو کو نقصان پہنچا جبکہ آکاسا ایئر کے بائیں حصے کو بھی معمولی نقصان ہوا۔ تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

 

اکاسا ایئر کے ترجمان کے مطابق مسافروں اور عملے کو فوری طور پر طیارے سے اتار لیا گیا اور ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ مسافروں کو حیدرآباد پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کئے گئے

 

ایئرپورٹ حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button