جرائم و حادثات

ڈرائیور کو پڑا دل کا دورہ۔ مہاراشٹرا میں شیو سینا لیڈر کی کار نے گاڑیوں کو ٹکر دے دی 4 ہلاک۔ ایک گاڑی فلائی اورر سے نیچے گر پڑی

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ اس دوران ایک گاڑی ہوا میں اُڑ کر نیچے آگری۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ

 

 

کئی زخمی ہوئے۔جمعہ کی شام یہ واقعہ تھانے ضلع کے امبرناتھ فلائی اوور پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شیو سینا پارٹی کے مقامی انتخابی امیدوار کرن چابھے انتخابی مہم سے واپس آ رہے تھے کہ کار کے ڈرائیور لکشمن شنڈے کو دل

 

 

کا دورہ پڑا۔ کار بے قابو ہو کر آگے چل رہی بائیکس اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے باعث ایک شخص بائیک سمیت فلائی اوور سے نیچے جا گرا۔ اس واقعے کی تصاویر وہاں کے سی سی ٹی وی میں قید ہو گئیں۔حادثے میں ڈرائیور شنڈے

 

 

سمیت چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ کئی دیگر زخمی ہوئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حادثے کے وقت کار میں موجود کرن چابھے کو مقامی لوگوں نے باہر نکال کر ہاسپٹل پہنچای، اور بتایا جا رہا ہے کہ

 

 

ان کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button