جنرل نیوز

حیدرآباد بارکس کے ڈاکٹرافتخار احمد کا انتقال

حیدرآباد 26-ستمبر( راست)بارکس اور صلالہ کے ممتاز ومعروف ڈاکٹر افتخاراحمدساکن مرغی مارکٹ نامپلی کا پیر 26- ستمبر کو انتقال ہوگیا ـ نماز جنازہ منگل 27- ستمبر کو بعد نماز فجر مسجد درگاہ حضرات یوسفین رح نامپلی میں ادا کی جاۓ گی تدفین قبرستان احاطہ درگاہ یوسفین میں عمل میں آئے گی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان خواجہ اشفاق احمدایم ا ے آرفٹ ویرنیا پل ، آفتاب احمد سیون اسٹیپس فٹ ویرٹولی چوکی اور 5 دختران شامل ہیں وہ جناب محمد عبدالقادر مرحوم اور جناب ذوالفقار احمد حال مقیم امریکہ کے بڑے بھائی تھے مزید تفصیلات کے لئیے فون 9849015704 پر یا 9963102026پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button