جرائم و حادثات
چیف منسٹر تلنگانہ کے فلیکسی بیانرس نکالنے کے دوران الکٹرک شاک۔ میدک ضلع میں 2 نوجوان جھلس کر فوت
چیف منسٹر تلنگانہ کے فلیکسی بیانرس نکالنے کے دوران الکٹرک شاک۔ دو نوجوان جھلس کر فوت
حیدرآباد ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے فلیکسی بیانرس نکالنے کے دوران الکٹرک شاک سے دوفراد کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے کستاپور میں
جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ان دونوں کی شناخت نوین اور پرساد کے طورپر کی گئی ہے جو کستاپور کے رہنے والے تھے۔یہ دونوں چیف منسٹر کے دورہ سے قبل لگائے گئے بیانرس نکال رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔اس واقعہ کے نتیجہ میں مقامی افرادپرسکتہ طاری ہوگیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی ہے۔