جرائم و حادثات

تلنگانہ ضلع میدک کی فیکٹری میں دھماکہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میدک ضلع کے منوہرآباد منڈل کے چٹل گورارم علاقے میں واقع ایم ایس اسٹیل فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا۔

 

اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے میڑچل کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے مزدوروں اور گاؤں کے لوگوں کو پولیس نے روک دیا جس کے نتیجہ میں ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 

دھماکے کے وقت فیکٹری میں کتنے لوگ موجود تھے اس بات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button