جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ – اسکول بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد کے میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک پرائیویٹ اسکول بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ متوفی ناگ راجو، کے پی ایچ بی میں واقع ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں لیب ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

 

وہ کام کے سلسلے میں ماترشری نگر گیا تھا اور بائیک پر واپس لوٹ رہا تھا کہ گوال نگر سوسائٹی کے قریب ایک تیز رفتار اسکول بس نے اسے ٹکر مار دی۔

 

مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے یشودھا ہاسپٹل لے جانے کی کوشش کی، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ناگ راجو کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حادثے کی ویڈیو قریبی کار میں لگے کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button