جرائم و حادثات

بارش کے دوران دیوار گرنے سے باپ اور شیرخوار ہلاک ؛ ماں زخمی – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے کوٹگیری منڈل میں منگل کی صبح ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں دیوار گرنے سے باپ اور شیرخوار ہلاک ہوگئے۔

 

اطلاعات کے مطابق مقامی رائس مل کی دیوار اچانک گر کر ساتھ ہی موجود جھونپڑی پر آگری، جس میں مہیش کمار اور ان کی 6 ماہ کی شیرخوار سو رہے تھے۔ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ بچی کی ماں مہیشوری شدید زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

مقامی افراد کے مطابق پیر کی رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب دیوار پوری طرح کمزور ہوچکی تھی، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button