جرائم و حادثات
چلتی بائیک پر عاشق معشوق میں جھگڑا، گاڑی حادثہ کا شکار لڑکی کی موت

حیدرآباد ۔ کرناٹک کے داونگیرے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ بائیک پر جا رہے عاشق اور معشوق کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ بائیک چلنے کے دوران
جھگڑے کی وجہ سے بائیک ایک برقی کے کھمبے سے ٹکرا گئیجس کے نتیجے میں نوجوان لڑکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یہ حادثہ دوانگیرے کے دیہی علاقے میں میٹلاکٹے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے اور زخمی نوجوان کی یوگیش کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔
دونوں کالج جاتے تھے اور کھانے کے لیے ایک دکان پر گئے ہوئے واپس آ رہے تھے کہ یہ المناک واقعہ پیش آیا۔



