جرائم و حادثات

چلتی ٹرین میں اچانک آگ – شنکر پلی کے قریب بوگی میں شعلے، لمحوں میں بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شنکر پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب حیدرآباد سے بیلگاوی جانے والی خصوصی ٹرین کے ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

 

بریک جام ہونے کے باعث اٹھنے والے شعلوں اور دھویں سے مسافروں میں خوف و ہراس مچ گیا اور ٹرین میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ماسٹر نے فوری طور پر لوکو پائلٹ کو خبردار کیا۔

 

لوکو پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، جس کے نتیجے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگ بجھنے کے بعد ریلوے عملے نے بوگی کا معائنہ کیا، جبکہ محفوظ رہنے پر مسافروں نے اطمینان کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button