جرائم و حادثات
حیدرآباد کے ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے نیچے لگی آگ

حیدرآباد۔ شہر کے ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے نیچے جمعہ کی دوپہر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں اسٹیشن کے نیچے پارک کی گئی پانچ موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
اچانک شعلے بھڑکنے اور دھوئیں کے گہرے بادل پھیل جانے سے مسافرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ملک پیٹ اور دلسکھ نگر کے درمیان کی مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔
اس حادثہ میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔