جرائم و حادثات

ممبئی میں آگ لگنے کا بھیانک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت

ممبئی۔ ریاست مہاراشٹرا ممبئی کے چیمبور علاقہ میں پیر کی صبح آگ لگنے کے بھیانک واقعہ میں 7 افراد کی موت ہو گئی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھارتھ کالونی میں واقع جی پلس 2 عمارت میں گراؤنڈ فلور پر الکٹریکل سامان دکان کی ہے

 

وہیں اوپری دو منزلوں پر ایک خاندان مقیم تھا۔ابتدا میں آگ دکان میں لگی اور اس کے بعد اوپری منزل تک پھیل گئی جس کے نتیجہ میں سات افراد کی موت ہو گئی مرنے والوں کی شناخت پارس گپتا، منجو پریم گپتا، انیتا گپتا، پریم گپتا، نریندر گپتا،ودھی گپتا، اور گیتا گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا

 

مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ گراؤنڈ فلور میں واقع دکان میں الکٹریکل سامان رہنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزل کو بھی اپنی زد میں لے لیا‌ فائر فائٹرس کو طلب کر کے آگ بجھانے

 

کا کام کیا گیا اس حادثہ میں عمارت کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت آگ لگی دکان میں دو افراد سوئے ہوئے تھے وہ جان بچاکر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button