جرائم و حادثات

شادی کے 24 گھنٹے کے اندر برقی شاک لگنے سے دلہے کی موت

حیدرآباد _ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں پیش ائے ایک افسوناک واقعہ میں شادی کے دوسرے دن برقی شاک لگنے سے دولہے کی موت ہوگئی۔

 

یہ افسوسناک واقعہ محبوب آباد ضلع کے گورارم گرام پنچایت میں پیش آیا جہاں 26 سالہ نریش کی باولی سے پانے نکالنے کے لئے برقی موٹر آن کرنے کے دوران برقی شاک لگنے سے موت ہوگئی۔

 

بتایا گیا ہے کہ نریش کی آج استقبالیہ تقریب بھی تھی اور شادی کے گھر میں کافی تعداد میں مہمان جمع تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کو نریش کی شادی آندھراپردیش کے کرشنا ضلع کے کنکی پاڈو گاوں کی ایک لڑکی سے شادی ہوئی تھی اور گذشتہ رات ہی شادی کے تمام رسومات کی تکمیل کے بعد دلہا دلہن اور رشتہ دار آندھراپردیش سے اپنے گاوں آئے تھے۔

 

آج منگل کو استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گھر والے اور دیگر مہمان دعوت کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس دوران نریش پانی کی برقی موٹر کو آن کیا جس میں برقی رو دوڑنے سے اسے زبردست شاک لگ گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

 

شادی کے 24 گھنٹے کے اندر دلہے کی موت پر گاوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button