جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میدک ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

تلنگانہ کے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل میں آج شام بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گر پڑی جس کی وجہہ سے سات افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں چار خواتین، دو لڑکیاں اور ایک مرد شامل ہیں۔ تمام مرنے والوں کی شناخت پاموبنڈہ تانڈہ کے رہنے والوں کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہوکر کلورٹ سے ٹکرانے کے بعد اچھل کر نہر میں گر پڑی۔ معلوم ہو اہے کہ ان تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ مندرسے واپس ہورہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button