جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ _ 2 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی

جگتیال _15،ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ جگتیال کے قریب پولاس گاوں کے اسٹیج کے پاس پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق رائیکل منڈل کے علی پور گاوں سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ لچاانا اپنی 13 سالہ سری ندھی اور 10 سالہ ملیکارجن پوتری اور پوترے کے ساتھ دھرم پوری سے جگتیال کی طرف آرہے تھے پولاس اسٹیج کے پاس ایک خانگی ٹراویل بس نے آر ٹی سی بس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی دو بائیک کو ٹکر مار دی

۔جس کے نتیجے میں لچاانا اور اس کے پوتری  موقع پر بلاک ہوگئے۔ جبکہ ملیکارجن شدید زخمی ہوگیا۔دوسری بائیک پر سوار مزید دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ان افراد کی شناخت پولاس گاوں کے راجنا اور نرسنا کے طور پر ہوئی ہے

 

حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ مرنے والوں نعشیں ناقابل شناخت ہوگئے۔ 13 سالہ سری ندھی کا سر بری طرح کچل گیا۔زخمیوں کو جگتیال ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button