جرائم و حادثات

میدک ٹاؤن میں بھیانک سڑک حادثہ _ بلدیہ کے 2 خاتون صفائی ملازم ہلاک

میدک 24دسمبر (اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)میدک ٹاؤن میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں سڑک حادثہ میں میدک میونسپل کے دو خاتون صفائی ملازم ہلاک ہوگئے اور تین خاتون ملازمین زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی میدک مسٹر پی سائیدولو کی تفصیلات کے مطابق صبح تقریبََا5 بجے کے اوقات میں میونسپل کے ملازمین جس وقت آتے ہیں اسی موقع پر انڈین پٹرول پمپ سامنے واقع اولڈ بس اسٹانڈ میدک پر ویڈیارم سے آنے والی آلٹو کار جس کا نمبر ٹی ایس 5 ایف 9766 نمبر والی کار نے 5 افراد کو ٹکر دے دی۔جس میں نرسماں  نامی میونسپل کی خاتون ملازم موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں اور یادماں نامی خاتون کچھ ہی دیر بعد علاج کے دوران فوت ہوگئی۔اور باقی 3 افراد کو ابتدائی علاج کےلئے میدک کے سرکاری اسپتال میں بھرتی کیا گیا

 

۔ٹاؤن سرکل انسپکٹرمسٹر ڈی مدھون نے کہاکہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو حیدرآباد کے اسپتال بغرض ِ علاج منتقل کیا جارہا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میدک مسٹر پی سائیدولو،ٹاؤن سرکل انسپکٹر میدک مسٹر ڈی مدھو،رورل سرکل انسپکٹر مسٹر وجئے کمار،ایس آئی ملا ریڈی،ایس آئی وٹھل کے علاوہ دیگر پولیس اہلکار موقع واردات پر پہونچ گئے۔اور نعش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اور زخمیوں کو علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اور آلٹو کار ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے کار کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔اس واقعہ میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔اس واقعہ کو لیکر مقامی ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی،چئیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال،نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڈ،کمشنر بلدیہ مسٹر جانکی رام ساگر، کے علاوہ کئی بلدی کونسلروں نے اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔اور میونسپل ملازمین نے اس واقعہ کو لیکر روبرو میونسپل دھرنا بھی منظم کیا۔اس حادثہ کو لیکر مقامی عوام نے کافی افسوس کا اظہار کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عوام اور ذمہ دار حضرات کی اکثریت موقع واردات پر پہونچ گئی.

متعلقہ خبریں

Back to top button